کینٹ پولیس نے قتل کیس اورجیل پردہشتگردوں کے حملے کے دوران فرارہونیوالے اشتہاری ملزم غلام سبحانی کودوران گشت گرفتارکرلیا
منگل 24 فروری 2015 23:22
ڈیرہ اسماعیل خان( اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 24 فروری 2015ء ) کینٹ پولیس نے قتل کیس اورجیل پردہشتگردوں کے حملے کے دوران فرارہونیوالے اشتہاری ملزم غلام سبحانی کودوران گشت گرفتارکرلیا‘نیوبنوں چونگی کے قریب دوفلائنگ کوچزکے درمیان تصادم میں مسافربال بال بچ گئے‘بندکورائی پولیس نے چاہ پیپل والاکے سیم نالہ کے رہائشی ملزم سے بھاری مقدارمیں ناجائزاسلحہ برآمدکرلیا۔
اراضی کی مقدمہ بازی کے تنازعے پرچوبیس سالہ لڑکی کواغواء کرلیاگیا‘ٹاؤن پولیس نے ڈسٹری نمبرچھ کے قریب سے آدھاکلوچرس برآمدکرکے ایک ملزم گرفتارکرلیا۔تفصیلات کے مطابق ایس ایچ اوکینٹ منہاج سکندربلوچ نے اشتہاری ملزم غلام سبحانی ولدمیراکبرسکنہ جھوک موہانہ موسیٰ ٹاؤن کودوران گشت گرفتارکرلیا۔(جاری ہے)
مذکورہ ملزم قتل کیس میں سنٹرل جیل میں قیدکے دوران دہشتگردوں کے حملے کے دوران جیل سے فرارہوگیاتھا۔
بندکورائی پولیس نے شیرزمان ولدعبدالرحمن سکنہ سیم نالہ چاہ پیپل والاسے ایک وی ڈی رائفل‘ایک بندوق بارہ بوراوردس کارتوس برآمدکرلئے۔ٹاؤن پولیس نے ڈسٹری نمبرچھ کے قریب سے عارف ولدسرورسکنہ ظفرآبادسے آدھاکلوچرس برآمدکرلی۔نیوبنوں چونگی کے قریب دوفلائنگ کوچزآپس میں ٹکراگئیں۔خوش قسمتی سے تمام مسافرمحفوظ رہے۔تھانہ کینٹ کی حدودمیں صدیق آبادمریالی کے عبدالرحیم ولدعبدالعزیزنے رپورٹ درج کرائی ہے کہ اسکی 25سالہ بیٹی پروین بی بی ڈاکٹرسرداربہادرسے آنکھیں چیک کروانے کیلئے آئی تواراضی کی مقدمہ بازی کے تنازعے پرملزمان عبدالصمدولدعبدالعزیزاوریاسمین بیگم زوجہ عبدالصمدسکنہ محلہ قاضیانوالہ ٹانک نے اس کواغواء کرلیا۔ڈیرہ اسماعیل خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں
ڈیرہ اسماعیل خان،گومل میڈیکل کالج میں سالانہ کھیلوں کے مقابلوں کا افتتاح کر دیا گیا
وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر شکیب اللہ کا زرعی یونیورسٹی میں کامیابی سے ایک سال مکمل ہونے پرکیک کاٹا گیا
ڈی آئی خان، جوتوں کے سٹورمیں آتشزدگی ،لاکھوں روپے کا سامان جل کر خاکستر
معاشی استحکام وفاقی حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے ،نائمہ کنول
ڈی آئی خان، سرکلر روڈ پر دو موٹرسائیکلوں میں تصادم ،خاتون سمیت تین افراد شدید زخمی
کلاچی ،خفیہ اطلاع پر سیکورٹی فورسز کی کارروائی ،فائرنگ تبادلے میں مطلوب دہشتگرد جہانزیب سمیت آٹھ دہشتگرد ..
ڈیرہ اسماعیل خان، سرکلر روڈ پر دو موٹرسائیکلوں کے تصادم میں خاتون سمیت تین افراد شدید زخمی
معاشی استحکام وفاقی حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے ، رکن قومی اسمبلی نائمہ کنول
ڈیرہ اسماعیل خان میں سی ٹی ڈی کی کارروائی، 8 دہشت گرد ہلاک
گومل یونیورسٹی اورہائیرایجوکیشن کمیشن کے باہمی اشتراک سےشجرکاری مہم کا افتتاح
نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پاکستان کسٹم کے انسپکٹر اور کانسٹیبل سمیت3 افراد شہید جبکہ ایک زخمی
ڈیرہ اسمعٰیل خان میں مسلح افراد کی فائرنگ، 2 اہلکار شہید، چار زخمی
ڈیرہ اسماعیل خان سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
ہم نئی جماعت نہیں لا رہے،بس ملک کو ایک نئی سوچ کی ضرورت ہے
-
اگر انتخابی نظام اور نئے الیکشن کی بات ہوتی ہے توسب بات کریں گے
-
صدرمملکت کے خطاب پر بحث کے حوالے سے ایوان کے اتفاق رائے سے امور طے کیے جائیں گے، سپیکرقومی اسمبلی
-
SECP ایس ا ی سی پی کا انشورنس سیکٹر میں IFRS 17 لاگو کرنے پر زور
-
میں اگر پروآرمی یا پروانسٹیٹیوٹ ہوں تو میں بالکل پرو آرمی ہوں
-
وزیراعظم شہبازشریف سے چیئرمین بزنس مین گروپ محمد زبیر موتی والا کی سربراہی میں کراچی چیمبر کے وفد کی ملاقات، پاکستان میں کاروباری برادری کو درپیش مختلف مسائل کے حوالے سے بریفنگ
-
ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکی ہے
-
انٹربینک میں روپے کے مقابے ڈالر کی قدر278.45روپے پر بدستور برقرار رہی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 5پیسے مہنگا
-
آصف علی زرداری سے آسٹریلیا کے ہائی کمشنر نیل ہاکنز کی ملاقات
-
کسی عمومی کمیٹی کے اوپر خصوصی کمیٹی کی تشکیل درست نہیں ،سپیکر قومی اسمبلی
-
گرل فرینڈ کا برگر کھانے پر ایس ایس پی کے بیٹے نے جج کے بیٹے کو قتل کر دیا
-
پنجاب پولیس کو 1ارب 20کروڑ روپے کے فنڈز جاری