اُردو پوائنٹ پاکستان ڈیرہ اسماعیل خانڈیرہ اسماعیل خان کی خبریںڈیرہ ،اراضی تنازعے پرباپ بیٹے پرایک شخص کی فائرنگ، باپ جاں بحق

ڈیرہ ،اراضی تنازعے پرباپ بیٹے پرایک شخص کی فائرنگ، باپ جاں بحق

ڈیرہ اسماعیل خان(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔11مارچ 2015ء)اراضی کے تنازعے پرگاؤں معظم جمالی میں جانیوالے باپ بیٹے پرایک شخص نے فائرنگ کردی‘فائرنگ سے باپ جاں بحق‘یارک پولیس نے بیٹے کی رپورٹ پرشوکت اللہ مروت نامی شخص پرقتل کامقدمہ درج کرلیا‘رقم کے لین دین کے تنازعے پرنیوبنوں چونگی کے قریب فلک آبادکے رہائشی عدنان کوخنجرکے وارکرکے زخمی کردیاگیا‘دین پورمیں تین سالہ بچی چھت سے گرکرزخمی ہوگئی۔

(خبر جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق تھانہ یارک کی حدودمیں سعیدانورمروت سکنہ معظم اوراسکاوالدمیرعباس مروت جارہے تھے کہ شوکت اللہ مروت ولدمحمدایوب مروت سکنہ معظم نے ان پربندوق بارہ بورسے فائرنگ کردی۔فائرنگ سے سعیدانوربچ گیاجبکہ اسکاوالدمیرعباس مروت جاں بحق ہوگیا۔تھانہ یارک میں سعیدانورنے قتل کی دفعہ کے تحت اس واقعہ کی دعویداری شوکت اللہ مروت پرکی ہے اورکہاہے کہ ان سے انکااراضی کاتنازعہ چلاآرہاہے۔دوسرے واقعہ میں رقم کے لین دین کے تنازعے پرنیوبنوں چونگی کے قریب نعیم نے خنجرسے وارکرکے عدنان چدھرڑسکنہ فلک آبادکوزخمی کردیا۔علاقہ دین پورمیں تین سالہ بچی چھت سے گرکرشدیدزخمی ہوگئی۔جسکوفوری طورپرملتان ریفرکردیاگیا۔


اپنی رائے کا اظہار کریں -

ڈیرہ اسماعیل خان شہر کی مزید خبریں