ڈیرہ میں جعلی وغیررجسٹرڈ ادویات کی فروخت کرنیوالوں کیخلاف گھیراتنگ کردیا ہے ،ڈرگ انسپکٹر عمران

پیر 16 جولائی 2018 18:41

ڈیرہ اسماعیل خان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 16 جولائی2018ء) ضلعی ڈرگ انسپکٹر عمران خان برکی نے کہا کہ ڈیرہ میں جعلی و غیررجسٹرڈ ادویات کی فروخت کرنے والوں کے خلاف گھیراتنگ کردیاہے اوران کے خلاف بھرپوراندازمیں سخت کاروائی کی جارہی ہے ۔ ان خیالات کا اظہار ضلعی ڈرگ انسپکٹر عمران خان برکی نے اپنے دفترمیں پاکستان کیمسٹ اینڈڈرگسٹ ایسوسی ایشن کے ایک نمائندہ وفد سے کہی جنہوںنے صوبائی سینئر وائس چیئرمین ڈسٹری بیوٹرایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری لطیف الرحمان کی قیادت میں ملاقات کی ۔

ضلعی ڈرگ انسپکٹرعمران خان برکی نے کہاکہ ڈرگ کورٹ خیبرپختونخوانے ڈیرہ کے دوافروشوں کو مجموعی طورپر14لاکھ70ہزار روپے جرمانہ وصول کیے جبکہ7دوافروشوں کے خلاف ایف آئی آر درج کی ہیں ۔

(جاری ہے)

انہوںنے بتایاکہ ڈرگ کورٹ میں 110کے قریب کیسز زیرسماعت ہیںجبکہ پروایشنل کوالٹی کنٹرولر بورڈ میں350کے قریب کیسز زیر التواء ہیں ۔ انہوںںے کہاکہ جعلی غیرمعیاری ادویات فروخت کرنے والے انسانیت کے دشمن ہیں جو کسی رورعایت کے مستحق نہیں ۔

انہوں نے کہاکہ روزانہ کی بنیاد پر چیکنگ کا سلسلہ جاری ہے ۔ انہوں نے دوافروشوں پر زوردیاکہ وہ ادویات کوگرمی نمی دھوپ اورروشنی سے محفوظ رکھیں۔ ڈاکٹرنسخہ کے مطابق ادویات فروخت کیاکریں ۔ نشہ آورادویات ڈاکٹر نسخے کے بغیر فروخت نہ کریں ۔ ایکسپائری ادویات علیحدہ الماری میں رکھیں ۔ ڈرگ لائسنس نمایاں آویزاں کریں ۔ ٹمپریچر چیک کرنے کے لیے تھرمامیٹر اوردکانوں کے ائیر کنڈیشن دکانوں کے سامنے شیشے لگوائیں ۔ مقرہ سائز کے سائن بورڈ سبز رنگ کے دکانوں کے باہر لگوائیں ۔ خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف ڈرگ ایکٹ1973کے تحت کاروائی کی جائے گی۔

ڈیرہ اسماعیل خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں