ڈی آئی خان ‘ خانگی تنازعات حل کرنے میں ڈی آرسی ممبران کی کاوشیں لائق تحسین ہیں۔ جاوید مروت

پیر 16 جولائی 2018 18:48

ڈی آئی خان۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 جولائی2018ء) کمشنر ڈیرہ جاویدخان مروت نے کہاہے کہ خانگی تنازعات سمیت لڑائی جھگڑے کے مسائل حل کرنے میں ڈی آرسی کے ممبران کی کاوشیں لائق تحسین ہیں ۔لوگوں کے مسائل جرگے اورمصالحت کے ذریعے سے ہی بہتر کیے جاسکتے ہیں ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کے روز ڈی آرسی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

اس موقع پر ریجنل پولیس آفیسرڈیرہ دار علی خٹک ، ڈی پی او ظہوربابر آفریدی ، سیکرٹری ڈی آرسی حاجی اللہ بخش سپل ،سردارلطیف اللہ خان سدوزئی،سہیل احمد اعظمی ،عامر سہیل ،خالدخان سمیت ڈی آرسی کے ممبران کی بڑی تعداد موجودتھی ۔ جاوید مروت نے کہاکہ ڈی آر سی کے ممبران نے مختلف خاندانوں اورافراد کے طویل عرصہ سے جاری تنازعات اور مسائل معاشرتی اور سماجی لحاظ سے حل کرکے لوگوں کی دعائوں کے ساتھ ساتھ اپنی آخرت کی زندگی بھی سنوار رہے ہیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ آر پی او ڈیرہ دارعلی خٹک نے کہاکہ قتل مقاتلہ کی طویل دشمنیاں اورطلاق جیسے تنازعات میں فریقین کے باہمی رضامندی اور اتفاق رائے سے ان کے درمیان صلح کروانا اور ان کی رنجشوں اور چپقلش کو پیا ر محبت میں تبدیل کرنا بہت بڑی نیکی اور عظیم عبادت ہے ۔اس موقع پر سہیل احمد اعظمی ممبر ڈی آرسی اور سردار لطیف اللہ خان سدوزئی نے بھی خطاب کیا اوربعض مشکلات کی نشاندہی کی اور مختلف مسائل کے حوالے اپنی آراء وتجاویز پیش کیں ۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرظہوربابرآفریدی نے کہاکہ پولیس ڈی آر سی کے ممبران کے ساتھ مکمل تعاون کرے گی اور ہم سب مل جل کرکام کریں گے ۔ ڈی آرسی کومزید فعال بنانے کے لئے بھرپور تعاون کریں گے ۔

متعلقہ عنوان :

ڈیرہ اسماعیل خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں