ڈی آئی خان‘ پولنگ بوتھ پر تعینات کئے جانیوالے عملہ سے 18 جولائی کو ڈگری کالج 1 میں حلف لیا جائیگا

پیر 16 جولائی 2018 18:48

ڈی آئی خان۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 جولائی2018ء) لیکشن کے موقع پر ضلع بھر کے پولنگ سٹیشنز و پولنگ بوتھ پر تعینات کئے جانیوالے عملہ سے 18 جولائی کو ڈگری کالج 1 ڈیرہ میں حلف لیا جائیگا ، اعلی و ماتحت ہر قسم کے الیکشن عملہ سے نیک نیتی ، غیر جانبداری ، ایمانداری اور شفاف الیکشن کروانے کے متعلق اپنا کردار ادا کرنے کا حلف لیا جائے گا۔

(جاری ہے)

الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے جاری ہونے والی ہدایات کے مطابق الیکشن سے متعلقہ سٹاف سے حلف لینے کا سلسلہ شروع کردیا گیا ہے جس کے تحت الیکشن عملہ پریذائیڈنگ افسران، اسسٹنٹ و سینئر اسسٹنٹ پریذائیڈنگ افسرا ن اور ان کے ماتحت و دیگر پولنگ عملہ سے متعلقہ ریٹرننگ افسران حلف لیں گے ۔اس سلسلہ میں ڈگری کالج 1 ڈیرہ کا انتخا ب کیا گیا ہے جہاں ہزاروں کی تعداد میں عملہ کا مرحلہ وار حلف لیا جائے گا۔

ڈیرہ اسماعیل خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں