حافظ آباد ،ناجائز تعلقات کے شبہ میں نوجوان کوچھریوں کے وارکرکے قتل کردیا‘ملزم گرفتار

بدھ 18 جولائی 2018 20:01

حافظ آباد ،ناجائز تعلقات کے شبہ میں نوجوان کوچھریوں کے وارکرکے قتل کردیا‘ملزم گرفتار
ڈیرہ اسماعیل خان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جولائی2018ء) حافظ آباد میں ناجائز تعلقات کے شبہ میں نوجوان کوچھریوں کے وارکرکے قتل کردیا‘ملزم گرفتار۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ پہاڑپور کی حدودمیں حافظ آباد میں فرحان اقبال کوچھریوں کے وارکرکے قتل کردیاگیا۔

(جاری ہے)

تھانہ پہاڑپور میں مقتول کے ماموں ہدایت اللہ بلوچ سکنہ لاڑ نی302PPCکے تحت رپورٹ درج کرائی ہے کہ میرے بھانجے کو ملزم قیصر عباس ولد محمد ہاشم سکنہ کرڑ شدی نے چھریوں کے وارکرکے قتل کیاہے جبکہ ملزم نے پولیس کو بیان دیاکہ اس کی بیوی سے مقتول کے ناجائز تعلقات تھے جس کی وجہ سے میں مقتول کو قتل کیا ۔ پولیس نے کاروائی کرکے ملزم کو گرفتارکرلیاہے۔

متعلقہ عنوان :

ڈیرہ اسماعیل خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں