درازندہ سب ڈویژن میں13پولنگ اسٹیشنز میں سے 4پولنگ اسٹیشنزحساس قرار

جمعہ 20 جولائی 2018 23:20

ڈی آئی خان۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 جولائی2018ء) ڈپٹی کمشنر ڈیرہ نعمان افضل آفریدی نے کہا ہے کہ درازندہ سب ڈویژن میںالیکشن کے حوالے سے بنائے گئی13پولنگ اسٹیشنز میں سے 4پولنگ اسٹیشنزکوحساس قراردے دیاگیا جبکہ ہرپولنگ اسٹیشن پر لیویزاورپاک فوج کے اہلکارتعینات ہوں گے ۔ وہ درازندہ سب ڈویژن کے حوالے سے منعقدہ اجلاس میں الیکشن2018 کے حوالے سے خطا ب کررہے تھے ۔

۔اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنر درازندہ سب ڈویژن سمیع اللہ خان کے علاوہ دیگرحکام نے شرکت کی ۔ ڈپٹی کمشنر ڈیرہ کا کہناتھا کہ الیکشن کے دوران امن وامان اورصاف شفاف انتخابات کے انعقادکیلئے منصوبہ بندی مکمل کرلی گئی ہے ۔ درازندہ سب ڈویژن کا علاقہ ایک پرامن علاقہ ہے جہاں پراب تک کوئی ناخوشگوار واقعہ رونمانہیں ہوا ۔

(جاری ہے)

سیکورٹی کے فول پروف انتظامات کیے گئے ہیں ۔

کوئیک رسپانس فورس کے اہلکار بھی اپنی ڈیوٹیاں سرانجام دیں گے جبکہ محکمہ صحت کا عملہ 25جولائی سی26جولائی تک اپنی ڈیوٹیاں سرانجام دے گااس دوران ان کی چھٹیاں منسوخ ہوں گی ۔ ڈاکٹرزاورمیڈیکل کا عملہ موقع پر موجودہوگا اسی طرح درابن میں موجود ایک فائرٹرک بھی ایف آر کے علاقے میں کسی بھی ناگہانی صورت میں اپنے فرائض سرانجام دے گا ۔انہوں نے کہاکہ بڑے جلسے جلوسوں کیلئے درازندہ سب ڈویژن انتظامیہ سے پہلے سے اجازت لینی لازمی ہے تاکہ اس کیلئے پہلے سے موثر سیکورٹی پلان ترتیب دے دیاجائے۔

انہوںنے کہاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال کے دوران عوام 0966-9280121پررابطہ کرسکتے ہیں۔بعدازاںاسٹنٹ کمشنر درازندہ سب ڈویژن ڈی آ ئی خان سمیع اللہ خان نے اپنے دفتر میں 25 جولائی کو ہونے والے عام الیکشن کے حوالے سے اپنے دفتر میں ایک اہم اجلاس کا انعقاد کیا۔اس اجلاس میں درازندہ سب ڈویژن کے تمام پریزائڈنگ افسران نے شرکت کی۔اسٹنٹ کمشنر سمیع اللہ خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ درازندہ سب ڈویژن کے انتخابات کے حوالے سے تمام حفاظتی انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔

پاک فوج کو اس الیکشن میں سیکورٹی کے علاوہ دیگر اہم ذمہ داریاں بھی تفویض کیے گئی ہیں۔دراز ندہ کی عوام ہمیشہ امن و امان کے حوالے سے سابقہ ادوار میں پیش پیش رہی ہے اور اب اس الیکشن میں بھی اپنی علاقائی ذمہ داریاں احسن طریقے سے نبھائے گی۔اسٹنٹ کمشنر نے تمام پریزائڈنگ افسران سے حلف بھی لیا۔

ڈیرہ اسماعیل خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں