اسراراللہ گنڈاپورقتل میں نامزد ملزمان کی عدم گرفتاری کیخلاف تحصیل کلاچی کے عوام آج دھرنادینگے

ہفتہ 21 جولائی 2018 23:23

ڈی آئی خان۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 جولائی2018ء) سابق صوبائی وزیر قانون خیبر پختونخوا سردار اسرار اللہ گنڈا پور کے خود کش دھماکے میں نامزد ملزمان سابق صوبائی وزیر مال خیبرپختونخوا اور پی ٹی آئی کے حلقہ این اے 38 اورپی کے 97سے امیدوار سردار علی امین خان گنڈہ پور تحصیل ناظم ڈیرہ سردار کیپٹن عمر امین گنڈہ پور سمیت تین ملزمان کی عدم گرفتاری کے خلاف آج22جولائی کو ڈیرہ ٹانک پر واقع ہتھالہ کے مقام پر تحصیل کلاچی کے عوام دھرنا دینگے‘ اس سلسلے میںسردار اسراراللہ گنڈا پور کے لواحقین کا کہنا ہے کہ سی ٹی ڈی ڈیرہ نامزدگی کے باوجود بھی ملزمان کی گرفتاری میں لیت و لعل سے کام لے رہی ہے کیونکہ وہ با اثر ملزمان کی وجہ سے پولیس ہاتھ ڈالنے سے گریزاں ہے۔

(جاری ہے)

دھرنا کے موقع پر روڈ بھی بلاک بھی کیا جائیگادھرنا اس وقت تک جاری رہیگا جب تک پولیس نامزد ملزمان کے خلاف کارروائی مکمل نہیں کرتی۔تمام قانونی تقاضے پورے کرنے کے باوجود بھی ملزمان کی عدم گرفتاری سمجھ سے بالاتر ہے۔خیبرپختونخوا کی بیمثال پولیس کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے۔

ڈیرہ اسماعیل خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں