سردار اکرام اللہ خان گنڈہ پور حملے کے وقت بلٹ پروف گاڑی کے بجائے دست کی لینڈ کروزر میں سوار تھے

اتوار 22 جولائی 2018 19:10

ڈیرہ اسماعیل خان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 جولائی2018ء) شہید سابق صوبائی وزیر سردار اکرام اللہ خان گنڈہ پور شہید اپنے بھائی سردار اسرار کی شہادت کے بعد اپنے والد سابق وزیر اعلیٰ سرحد سردار عنایت اللہ خان گنڈہ پور مرحوم کے زیر استعمال دیسی ساختہ بم پروف گاڑی استعمال کرتے تھے ، حیران کن بات یہ ہے کہ جس وقت ان پر خود کش حملہ کیا گیا وہ کسی دوست کی پراڈو میں سوار تھے اور انکی بلٹ پروف گاڑی انکے قافلے میں انکے پیچھے آرہی تھی، سیکورٹی زرائع اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے اس حوالے سے بھی تفتیش کا آغاز کردیا ہے کہ وہ کونسی وجوہات تھیں جنکی بناء پر وہ بلٹ پروف سے نکل کر دوسری گاڑی میں بیٹھے اور سفر آخرت پر روانہ ہوگئے

ڈیرہ اسماعیل خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں