ڈیرہ اسماعیل خان میں الیکش کے لئے سیکورٹی پلان کو حتمی شکل دے دی گئی

انتہائی حساس پولنگ سٹیشنز سی سی ٹی وی کیمرے نصب کردیے گئے

اتوار 22 جولائی 2018 19:10

ڈیرہ اسماعیل خان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 جولائی2018ء) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ظہوربابرآفریدی کی ہدایت پرالیکشن2018کے سلسلے میںسیکورٹی پلان کو حتمی شکل دے دی گئی‘ضلع کو چھ سیکٹرزمیں تقسیم کردیاگیا‘ضلع بھر کے 665پولنگ سٹیشنزمیں سے 198پولنگ سٹیشنز مردانہ ،181پولنگ سٹیشنز زنانہ اور286مشترکہ پولنگ سٹیشنز بنائے گئے ہیں ان میں سے 149پولنگ سٹیشنز کو حساس ترین ،335پولنگ سٹیشنز کوحساس جبکہ 181پولنگ سٹیشنز کونارمل قراردیاگیاہے ۔

انتہائی حساس پولنگ سٹیشنز پرڈپٹی کمشنر کی جانب سی سی سی ٹی وی کیمرے نصب کردیے گئے ہیںجبکہ حساس پولنگ سٹیشنز پراضافی نفری تعینات کی گئی ہے جبکہ کسی بھی ناخوشگوارواقعے سے نمٹنے کیلئے ضلع بھر میں پولنگ سٹیشنز کے علاوہ مختلف ناکہ بندیوں ، داخلی وخارجی راستوں ، ہائی وے موبائل گشت ، سٹی وکینٹ ایگل سکواڈ ،QRFجبکہ فرنٹیر کانسٹیبلری سمیت 5954اہلکاران ڈیوٹی سرانجام دیں گے جبکہ پولیس افسران واہلکاران کوانتخابات کی سیکورٹی اورضابطہ اخلاق کے متعلق خصوصی تربیت دی گئی ہے ۔

(جاری ہے)

الیکشن کے پرامن انعقاد کیلئے تمام مسائل کوبروئے کار لایاجائے گا۔ڈی پی او ظہوربابرآفریدی نے میڈیا کو بتایاکہ ہم عوام سے امید رکھتے ہیں کہ الیکشن کے پرامن انعقاد کیلئے ضلعی حکومت کی طرف سے لگائی گئی دفعہ144کے تحت الیکشن کے لیے جوبھی پابندیاں عائد کی گئی ہیں ان کی مکمل پاسداری کرتے ہوئے اچھے شہری ہونے کا ثبوت دیں

ڈیرہ اسماعیل خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں