ڈی آئی خان ،ْمسافر بس اور سیکیورٹی فورسزکی گاڑی میں تصادم،4 ایف سی اہلکار جاں بحق

اتوار 12 اگست 2018 13:10

ڈیرہ اسماعیل خان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 اگست2018ء) صوبہ خیبرپختونخوا کے شہر ڈیرہ اسماعیل خان میں درابن ژوب روڈ پر ایک مسافر بس اور سیکیورٹی فورسز کی گاڑی میں تصادم کے نتیجے میں 4 ایف سی اہلکار جاں بحق ہوگئے ،ْپولیس کے مطابق حادثے میں 8 اہلکار زخمی بھی ہوئے ،ْپولیس کے مطابق مسافر بس میں بھی زیادہ تر اہلکار ہی موجود تھے۔

(جاری ہے)

واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور سیکیورٹی فورسز جائے وقوع پر پہنچیں۔دوسری جانب حادثے کے زخمیوں اور لاشوں کو کمبائنڈ ملٹری ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

ڈیرہ اسماعیل خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں