ڈیرہ اسماعیل خان ‘ایف سی کے ٹرک اور مسافر بس میں تصادم‘ 6 اہلکار شہید

حادثے میں 20 افراد زخمی ‘متعدد کی حالت تشویشناک

اتوار 12 اگست 2018 14:50

ڈیرہ اسماعیل خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 12 اگست2018ء) درابن ڑوب روڈ پر سیکیورٹی فورسز کے ٹرک اور مسافر بس کے درمیان تصادم کے نتیجے میں 6 اہلکار شہید اور 20 سے زائد افراد زخمی ہوگئے۔اتوار کو نجی ٹی وی کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے درابن ڑوب روڈ پر سیکیورٹی فورسز کے ٹرک اور مسافر بس کے درمیان ٹکر ہوگئی جس کے نتیجے میں 6 اہلکار شہید اور متعدد زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

شہید ہونے والوں میں فرنٹیئر کانسٹیبلری کے 3 اور خاصے دار فورسز کے 3 اہلکار شامل ہیں۔لاشوں اور زخمیوں کو سی ایم ایچ منتقل کردیا گیا۔ اطلاعات کے مطابق بس کوئٹہ سے ڈی آئی خان جارہی تھی۔ حادثے میں 20 افراد زخمی ہوئے جن میں سے متعدد کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔ زخمیوں میں سیکورٹی اہلکار اور بس میں سوار مسافر دونوں شامل ہیں۔حادثہ کی اطلاع ملتے ہی مقامی پولیس اور ریسکیو اہلکار موقع پر پہنچ گئے اور زخمیوں کو قریبی ہسپتال منتقل کر دیا۔ عینی شاہدین کے مطابق حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا تاہم پولیس مصروف تفتیش ہے۔

ڈیرہ اسماعیل خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں