تحصیل ممبر پروا یاسر زکریا ایڈووکیٹ کی لاش برآمد

پیر 13 اگست 2018 23:59

ڈی آئی خان۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 اگست2018ء) تھانہ یارک کی حدود صدرہ شریف روڈ پر کار کے اندر ڈسٹرکٹ بار ڈیرہ کے جوانسال وکیل اور تحصیل ممبر پروایاسر زکریا ایڈووکیٹ کی لاش ملی ہے جس کونامعلوم ملزمان نے فائرنگ کر کے قتل کرنے کے بعد موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے،اطلاع پر یارک پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو ہسپتال منتقل کیا،لاش پوسٹمارٹم کے بعد لواحقین کے حوالے کر دی گئی،ڈسٹرکٹ بار کے وکلا نے لاش ایمبولنس میں سڑک پر رکھ کر شدید احتجاج کرتے ہوئے قاتلوں کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیاپولیس کے مطابق یارک کی حدود میں واقع صدرہ شریف کے قریب سڑک کے کنارہ لاش کی اطلاع پر یارک پولیس فوری موقع پر پہنچ گئی جہاں پر لاش کی شناخت ڈسٹرکٹ بار ڈیرہ کے جوانسال وکیل اور تحصیل ممبر پروا 33سالہ یاسر زکریا ایڈوکیٹ ولد غلام زکریا قوم بھانڑی سکنہ ملانہ کے نام کی گئی جنہیں نامعلوم ملزمان فائرنگ سے قتل کرکے فرار ہوگئے۔

(جاری ہے)

پولیس نے لاش کو تحویل میں لے کر اسے ہسپتال منتقل کیا جہاں پوسٹمارٹم کے بعد لاش لواحقین کے حوالے کر دی گئی۔مقتول کے قریبی رفقا کے مطابق وہ دوپہر گیارہ بجے تک کچہری اپنے چیمبر میں موجود تھے کہ اس دوران وہ کچہری سے نائیویلہ ایک میٹنگ کا کہہ کر نکلے لیکن وہ وہاں نہیں پہنچے بعدازاں ان کے جاںبحق ہونے کی اطلاع ملی۔۔ڈاکٹرز کے مطابق انہیں اٹھ گولیاں لگیں۔

ڈسٹرک بار ڈیرہ کے وکلا اور ان کے عزیز واقارب نے ایمبولنس میں لاش کو سڑک پر رکھ کر احتجاجی مظاہرہ کیا اور قاتلوں کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا ۔مقتول یاسر زکریا ایڈوکیٹ چائلڈ سپشلسٹ محمد کامران کے چھوٹے بھائی تھے ۔انہوں نے سوگواران میں بیوہ کے علاوہ تین کمسن بیٹیاں چھوڑی ہیں۔ یارک پولیس نے مقتول کے بھائی محمد کامران کی رپورٹ پر نامعلوم ملزمان کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کر لیا ہے۔

ڈیرہ اسماعیل خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں