تحصیل پروا کی حدود دمیں نامعلوم شخص کی بوری بند لاش برآمد

پیر 17 ستمبر 2018 23:07

ڈی آئی خان۔17 ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 ستمبر2018ء) تحصیل پروا کی حدود دریائے سندھ کے درمیان میں ریت کے خشک ٹیلے سے نامعلوم شخص کی بوری بند لاش برآمدہوئی ہے ،اطلاع پر پولیس نے موقع پر پہنچ کرلاش کو تحویل میں لے لیا ،شناخت اور پوسٹمارٹم کے لئے لا ش کو ہسپتال منتقل کردیاگیا ۔

(جاری ہے)

پولیس ذرائع کے مطابق تھانہ پروا کی حدود میں واقع علاقہ کچی کنڈے والی کے قریب دریائے سندھ کے درمیان میں ریت کے خشک ٹیلے پر بوری میں بند لاش کی اطلاع ملنے پر پولیس کشتیوں کے ذریعے دریا سندھ کے درمیان میں ریت کے خشک پرپہنچی ۔

پولیس نے موقع پر بوری کے اندر بند نامعلوم شخص کی لاش برآمد کی ۔پولیس کے مطابق نامعلوم شخص کے جسمانی اعضاء کے ٹکرے سفید قمیض شلوار میں بوری کے اندر بند پائے گئے ۔ پولیس کو بوری کے اندر سیاہ چپل اور ایک ہلکے نیلے رنگ کا چھوٹا رومال بھی ملا ہے ۔پولیس کے مطابق لاش کافی پرانی ہونے کے باعث ناقابل شناخت حالت میں ہے جس کی وجہ سے لاش کو تحویل میں لے کر اسے شناخت اور پوسٹمارٹم کے لئے ہسپتال منتقل کردیاگیا ۔پولیس نے واقعہ کی رپورٹ درج کرکے لواحقین کی تلاش شروع کردی ہے۔

متعلقہ عنوان :

ڈیرہ اسماعیل خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں