ڈی آئی خان میں سات محرم الحرام کے سلسلہ میں علم وذولجناح کے ماتمی جلوس نکالے گئے

منگل 18 ستمبر 2018 22:02

ڈی آئی خان۔18 ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 ستمبر2018ء) ڈیرہ اسماعیل خان میں محرم الحرام کے سلسلے میں علم وذوالجناح کے ماتمی جلوسوں کا سلسلہ سات محرم الحرام سے شروع ہوگیا ہے ۔شہر میں سات محرم الحرام کا پہلا علم وذوالجناح کا ماتمی جلوس جامع مسجد لاٹو فقیر سے برآمد ہوا جو اپنے قدیمی اور روایتی راستوں سے ہوتا ہوا امام بارگاہ حید ر شاہ شیرازی پہنچ کر اپنے مقررہ وقت پر اختتام پزیر ہوا جبکہ اس کے فوری بعد دوسر ا ماتمی جلوس امام بارگاہ حید ر شاہ شیرازی ہی سے شروع ہوا جو کہ اپنے روایتی راستوں سے ہوتا ہوا اپنے مقررہ وقت پر جامع مسجد لاٹو فقیر پہنچ کر اختتام پزیر ہوگیا ۔

اس موقع جلوس میں عزاداروں کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔عزادار نوحہ خوانی اور عزاداری کرتے ہوئے مظلوم کربلا حضرت امام حسین اور رفقا ء کا پورسہ دیتے رہے ۔

(جاری ہے)

جلوس کے راستوں پر لنگر ونیاز حضرت امام حسین اور سبیل حسین کا بھی اہتمام کیاگیا ۔اس موقع پر سیکورٹی کے انتہائی سخت حفاظتی انتظامات کیے گئے ۔سیکورٹی فورسیز پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ ساتھ شیعہ انجمن کے رضا کار بھی سیکورٹی کے فرائض سرانجام دیتے رہے ۔بعدازاں جلوس کے اختتام پر محرم الحرام میں قیام امن اور ملک وقوم کی سلامتی کے لئے خصوصی دعائیں کی گئیں ۔

متعلقہ عنوان :

ڈیرہ اسماعیل خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں