ڈی آئی خان،جائیدادکے تنازعہ پرچچاکی فائرنگ سے بھتیجا جاں بحق

جمعہ 12 اکتوبر 2018 21:27

ڈی آئی خان۔12 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 اکتوبر2018ء) تحصیل کلاچی کے علاقہ لونی میں جائید اد کے تنازعہ پرچچاکی فائرنگ سے جواں سالہ بھتیجاجاں بحق ہوگیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق مقتول کی والدہ یاسمین بی بی زوجہ اکبرخان نے رپورٹ درج کرتے ہوئے پولیس کوبتایاکہ وہ گھرمیں موجودتھی کہ شورہونے پرجب وہ باہرنکلی تومیرے دیورکریم خان نے فائرنگ کرکے میرے جواں سالہ بیٹااویس ولداکبرخان کوموت کے گھاٹ اتاردیا۔ملزم واردات کے بعد فرارہونے میں کامیاب ہوگیا۔پولیس نے والدہ کی مدعیت میں رپورٹ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔

متعلقہ عنوان :

ڈیرہ اسماعیل خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں