ڈی آئی خان پولیس کی کارروائی،اسلحہ ومنشیات برآمد،20ملزمان گرفتار

ہفتہ 13 اکتوبر 2018 21:26

ڈی آئی خان۔13 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 اکتوبر2018ء) ڈی آئی خان پولیس نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے اسلحہ ومنشیات برآمدکرکے 20ملزمان کوگرفتارکرلیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ڈیرہ پولیس نے ضلع بھر میں مختلف مقامات پر جرائم پیشہ عناصر کے خلاف سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن کے دوران 20 ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے تین کلاشنکوف ،سات رائفل ،چھ شاٹ گن ،چار پستول ،362 کارتو س اور875گرام چرس برآمدکرلی،ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی۔

متعلقہ عنوان :

ڈیرہ اسماعیل خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں