ڈیرہ اسماعیل خان کی2حلقوں پی کی97 اور 99 میں ضمنی الیکشن کا میدان کل سجے گا

ہفتہ 13 اکتوبر 2018 21:39

ڈی آئی خان۔13 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 اکتوبر2018ء) ڈیرہ اسماعیل خان کی2حلقوں پی کی97 سٹی ون ڈیرہ اور پی کے 99 کلاچی میں ضمنی الیکشن کا میدان کل سجے گا ۔ پولنگ سٹاف کو پولیس لائن ڈیرہ میں تمام پولنگ مٹیریل فراہم کرکے پاک فوج کی نگرانی میں متعلقہ پولنگ سٹیشنز روانہ کردیاگیا ۔ دو صوبائی حلقوں کے ریٹرنگ افسران کی نگرانی میں تمام پولنگ مٹیریل مرحلہ وار متعلقہ پولنگ سٹیشن کے پولنگ سٹاف میں تقیسم کیاگیا اور بہترین انتظامات کے باعث بغیر کسی تعطل اور دشواری کے ترسیل کاکا م جلد مکمل کرکے تمام سٹاف کو فوج کی نگرانی میں گاڑیوں کے ذریعے متعلقہ پولنگ سٹیشنز پر روانہ کردیاگیا۔

اس موقع پر سیکورٹی کے انتہائی سخت حفاطتی انتظامات کیے گئے ہیں ۔

(جاری ہے)

پولیس لائن روڈ کو مکمل طور پر بند کر کے غیر متعلقہ افراد کاداخلہ ممنوع کردیا گیا۔ الیکشن کمیشن کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان کے حلقہ پی کے 97 ڈیرہ سٹی ون میں مردانہ پولنگ اسٹیشن کی تعداد52،زنانہ پولنگ اسٹیشن 49،مشترکہ پولنگ اسٹیشن 36اورکل پولنگ اسٹیشن 137ہوں گے جب کہ اسی حلقہ میں مردووٹرز کی تعداد83883،خواتین ووٹرز کی تعداد70600اورکل ووٹرز کی تعداد154483ہوں گے جب کہ 232مردانہ پولنگ بوتھ اور195زنانہ پولنگ بوتھ جب کہ کل بولنگ بوتھ427ہوں گے جن میں سے 12پولنگ بوتھ حساس ترین ،99حساس اور26نارمل پولنگ بوتھ ہوں گے ۔

PK99کلاچی میں مردانہ پولنگ اسٹیشن 45،زنانہ پولنگ اسٹیشن40،مشترکہ پولنگ اسٹیشن 65اورکل پولنگ اسٹیشن150ہوں گے جب کہ اسی حلقہ میں مردووٹرز کی تعداد91505،خواتین ووٹرز کی تعداد66136اورکل ووٹرز کی تعداد157641ہوں گے جب کہ248مردانہ پولنگ بوتھ اور193زنانہ پولنگ بوتھ جب کہ کل بولنگ بوتھ441ہوں گے جن میں سی78پولنگ بوتھ حساس ترین ،66حساس اور6نارمل پولنگ بوتھ ہوں گے ۔

الیکشن کے عملہ اورپولیس ودیگرفورسزکے جوانوں کوپولنگ اسٹیشنزپرپہنچانے کیلئے گاڑیوں کے انتظام کیا گیا جس کے ذریعے انہیں متعلقہ پولنگ سٹیشن پر پہنچایا گیا جہاں پر پہنچ کرپولنگ سٹیشن میں پولنگ بوتھ قائم کرنے کے علاوہ دیگر تیاری مکمل کر لی ہیں ۔الیکشن کمیشن کے مطابق انتخابی نتائج کے لئے آر ٹی ایس (ریزلٹ ٹرانسمیشن سسٹم ) کے تحت ریٹرنگ افسران ان تمام پولنگ سٹیشنز سے وصول شدہ نتائج کو اکھٹا کرکے الیکشن کمیشن کے مرکزی ڈیٹا سنٹر اسلام آباد منتقل کریں گے ۔حساس ترین اور حساس پولنگ سٹیشنز پر سیکورٹی انتہائی سخت حفاظتی انتظامات کیے گئے ہیں جبکہ ان پولنگ سٹیشنز پر سی سی ٹی وی کیمرے بھی نصب کردیئے گئے ہیں ۔

ڈیرہ اسماعیل خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں