علم کا فروغ اخلاقی تربیت تعلیمی اداروں کی بنیادی اکائی ہے،وائس چانسلر قرطبہ یونیورسٹی

جمعرات 18 اکتوبر 2018 22:54

ڈی آئی خان۔18 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اکتوبر2018ء) قرطبہ یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی میں تقریب کا انعقاد کیاگیا جس میں قرطبہ یونیورسٹی ڈیرہ اسماعیل خان کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر حمیداللہ خان علی زئی نے خطاب کے دوران کہا ہے کہ تعلیمی اداروں میں طلبا ء کو جدید علوم کے ساتھ ساتھ ان کی اخلاقی رہنمائی انتہائی ضروری ہے،علم کا فروغ اخلاقی تربیت تعلیمی اداروں کی بنیادی اکائی ہے ۔

اس موقع پر یونیورسٹی کے شعبہ سائنسز کے سربراہ پروفیسر ڈاکٹر موسیٰ کلیم بلوچ یونیورسٹی کے رجسٹرارعظمت اللہ خان، معروف سماجی کارکن محمد معوذ آرائیں کے علاوہ اساتذہ اور طلباء کی بڑی تعداد موجود تھی انہوں نے کہا کہ انسانیت کی خدمت انسانیت کی معراج ہے مخلوق خدا کی بے لوث خدمت خالق کائنات کی رضا کے حصول کا باعث بنتی ہے انہوں نے کہا کہ ہم آج جس مقام پر پہنچے ہیں اس میں ہمارے والدین اور اساتذہ کا سب سے اہم کردار ہے ہمارے اساتذہ ہمارے محسن ہیں اساتذہ طلبہ کے لئے رول ماڈل ہوتے ہیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ قرطبہ یونیورسٹی اپنی تعلیمی کارکردگی اور طلبہ کی بہتر سمت میں رہنمائی کے سبب تیزی سے ترقی کر رہی ہے ہمارے ماہرین طلبا ء کو جدیدترین علم کی فراہمی کے ساتھ ساتھ تحقیق پر بھی توجہ دیتے ہیں ساتھ ہی ساتھ اخلاقی تربیت کو بھی کبھی فراموش نہیں کرتے انہوں نے تقریب کے انعقاد پر ڈپٹی رجسٹرار سلمان احمد خان، ڈپٹی رجسٹرار محمد عدیل خان، کوآرڈنیٹر عمران خان اور ان کی ٹیم کو بھی خراج تحسین پیش کیا۔

ڈیرہ اسماعیل خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں