ڈی آئی خان ، پراسیکیوشن افسران شیخ شکیل احمد ،شیخ جہانزیب اور تصور حسین نے اپنے عہدوں کا جارج سنبھال لیا

ہفتہ 20 اکتوبر 2018 18:38

ڈی آئی خان۔20 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اکتوبر2018ء) ڈیرہ اسماعیل خان تبدیل ہونے والے پراسیکیوشن افسران شیخ شکیل احمد ،شیخ جہانزیب اور تصور حسین نے اپنے عہدوں کا جارج سنبھال لیا ۔تفصیلات کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان سمیت صوبے بھر کے 65 پبلک پراسکیوٹرافسران کی تقرریوں اور تبادلوں کے احکامات جاری کیے گئے ۔

(جاری ہے)

سینئر پبلک پراسیکیوٹر شیخ جہانزیب خان ضلع ٹانک سے انسداد دہشت گردی عدالت ڈیرہ اسماعیل خان جبکہ ان کے پیش رو ڈپٹی پبلک پراسیکیوٹر محمد فہیم کو انسداد دہشت گردی عدالت ڈیرہ سے ٹانک ،ڈپٹی پبلک پراسیکیوٹر شیخ شکیل احمد کو لکی مروت سے ایڈیشنل سیشن جج (i ) ڈیرہ ا ور ڈپٹی پبلک پراسیکیوٹر تصور حسین کو لکی مروت سے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت ڈیرہ میں تبدیل کیاگیا ۔

ڈیرہ اسماعیل خان تبدیل ہونے پراسیکیوشن افسران نے اپنی اپنی عدالتوں کا چارج سنبھال لیاہے ۔

متعلقہ عنوان :

ڈیرہ اسماعیل خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں