چہلم امام حسین کے سلسلے میںڈی آئی خان میں سیکورٹی پلان ترتیب دے دیاگیا

ہفتہ 20 اکتوبر 2018 18:38

ڈی آئی خان۔20 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اکتوبر2018ء) ڈسٹرکٹ پولیس ڈیرہ کی جانب سے چہلم امام حسینؑ کے سلسلے میں20 اکتوبر سے 02 نومبر 2018 تک کیلئے سکیورٹی پلان ترتیب دے دیاگیا ،ضلع بھر کو 5 سیکٹرز میں تقسیم کردیا گیا،دو ہزارسے زائد پولیس اہلکار ڈیوٹیاں سرانجام دیں گے،13تھلہ جات میں سے 5 تھلہ جات کو حساس ترین جبکہ 8 تھلہ جات کو حساس قرار دیدیا گیا،ڈیرہ اسماعیل خان ،پہاڑ پور اور کلاچی میں 21جلوس نکالے جائیں گے، ڈیرہ شہر میں مجالس اور جلوسوں کے راستوں میں 55گلیوں کو سیل کردیا گیا،ڈیرہ پولیس کے علاوہ ایف آر پی کی تین پلاٹون بھی ڈیوٹیاں سر انجام دیں گی، موٹر سائیکل کی ڈبل سواری،اسلحہ لے کر چلنے پر پابندی ہوگی۔

(جاری ہے)

ضلع بھر میں پندرہ انسپکٹرز ،36 سب انسپکٹرز،42 اسسٹنٹ سب انسپکٹرز اور 180 ہیڈ کانسٹیبلزسمیت دو ہزار سے زائد پولیس اہلکار ڈیوٹی سرانجام دیں گے،چہلم امام حسینؑ کے دوران ضلع بھر میں کل 23مجالس منعقد ہونگی جن میں ڈیرہ اسماعیل خان شہر میں 17،پہاڑ پور میں 2اور کلاچی میں 4مجالس منعقد ہونگی،جبکہ ضلع بھر میں 21جلوس نکالے جائیں گے جن میں ڈیرہ شہر میں 17،پہاڑ پور میں2 اور کلاچی میں بھی 2جلوس نکالے جائیں گے،ڈیرہ شہر میں مجالس اور جلوسوں کے راستوں میں 55گلیوں پر پولیس تعینات کردی گئی ہے، سکیورٹی پلان میں سرکلر روڈ پر 33گلیوں پر پولیس تعینات کرکے شہر کو سیل کردیا گیا ہے اسی طرح 13خارجی راستوں پر بھی پولیس کی خصوصی نفری تعینات کردی گئی ہے جبکہ پاک فوج اور پولیس کی مشترکہ 19چیک پوسٹیں قائم کی جارہی ہیں،ڈیرہ پولیس کے 2000 سے زائد پولیس اہلکار جبکہ ایف آر پی کی تین پلاٹون بھی سیکورٹی کے فرائض بیک وقت سر انجام دیں گی ،چہلم امام حسینؑ کے موقع پر موٹر سائیکل کی ڈبل سواری اور اسلحہ لے کر چلنے پر بھی پابندی ہوگی ۔

متعلقہ عنوان :

ڈیرہ اسماعیل خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں