خیبرپختونخوامیں بلین ٹری سونامی پراجیکٹ کے تحت ایک ارب 18کروڑپودے لگائے گئے ہیں ، سیکرٹری جنگلات

ہفتہ 20 اکتوبر 2018 18:38

خیبرپختونخوامیں بلین ٹری سونامی پراجیکٹ کے تحت ایک ارب 18کروڑپودے لگائے گئے ہیں ، سیکرٹری جنگلات
ڈی آئی خان۔20 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اکتوبر2018ء) سیکرٹری جنگلات ،ماحولیات ،وائلڈلائف خیبرپختونخواومرکزی کوآرڈنیٹرٹین بلین پراجیکٹ سیدنذرحسین شاہ نے کہاہے کہ درخت صدقہ جاریہ ہیں ،پودے ماحول کوبہتربنانے کے لیے انتہائی ضروری ہیں، عمران خان کے ویژن کے مطابق خیبرپختونخوامیں بلین ٹری سونامی پراجیکٹ کی کامیابی کے بعدملک بھر میں دس ارب پودے لگانے کے لیے ہم نے اس پربھرپورکام شروع کردیاہے ، ضلع بھکرکی مین سڑکوں ، پارکوں اوردیگرمقامات پربھی پودے لگائے جائیں گے ۔

ان خیالات کا اظہارانہوں نے محکمہ جنگلات دفترمیں ایک اعلیٰ سطحی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں ڈپٹی کمشنر بھکرکیپٹن ریٹائرڈ وقاص رشید،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرنورعالم محسود ، چیف کنزویٹرمحکمہ جنگلات صدیق خٹک ،کنزویٹرشفقت منیر،ڈی ایف او ڈیرہ عابدممتاز، ڈی ایف او بھکرعامرعباس اوررینج آفیسرطلعت عباس شریک تھے ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر پروجیکٹر کے ذریعے جنگلات کی اہمیت اوراس کوبڑھانے کے حوالے سے بریفنگ بھی دی گئی۔

سید نذرحسین شاہ نے کہاکہ نئے ٹین بلین پراجیکٹ میں مین شاہرائوں ، بنجر اراضی پر پودے لگائے جائیں گے اوراس اہم قومی فریضہ میں عام شہریوں ، تاجران کوبھی شامل رکھاجائے گا۔انہوں نے کہاکہ ڈرونزکی مددسے بھی پودے لگانے کے حوالے سے مددلی جائے گی ۔انہوں نے بتایاکہ ملک بھر میں لگائے جانے والے نئے پودوں کی 50سی60اقسام شامل ہیں ۔انہوںنے بتایاکہ خیبرپختونخوامیں بلین ٹری سونامی پراجیکٹ کے تحت حکومت کی طرف سے دیے گئے ایک ارب درخت کے ہدف کونہ صرف پوراکیابلکہ یہ تعداد ایک ارب 18کروڑپودے لگانے تک پہنچ گئی جوایک مثالی کارکردگی ہے ۔انہوں نے کہاکہ درخت ہماری زندگی ہیں اوراس کے ماحول پر انتہائی اچھے اثرات مرتب ہوتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

ڈیرہ اسماعیل خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں