رائیونڈ تبلیغی اجتماع میں شرکت کرنے کے بعد مندوبین کے قافلے واپس ڈیرہ پہنچ گئے

پیر 12 نومبر 2018 13:56

ڈی آئی خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 نومبر2018ء) ڈیرہ اسماعیل خان سے اجتماع میں شامل ہونے والے مندوبین کے قافلے واپس ڈیرہ پہنچ گئے ۔ رائیونڈ تبلیغی اجتماع کا دوسرا مرحلہ مولانا ابراہیم کی خصوصی دعا کے ساتھ اختتام پذیر ہو گیا۔

(جاری ہے)

اختتامی دعا میں لاکھوں فرزندان اسلام نے شرکت کی اور ملکی ترقی، خوشحالی اور امن وامان کیلئے دعائیں مانگیں۔تین روزہ رائیونڈ عالمی تبلیغی اجتماع کا دوسرا مرحلہ 8 سے 11 نومبر تک جاری رہا جس میں ڈی آئی خان، سوات، فیصل آباد اور کراچی ڈویڑن سے لاکھوں کی تعداد میں فرزندان اسلام نے شرکت کی۔ تبلیغی اجتماع میں ملک و قوم کی سلامتی اور امت مسلمہ کیلئے خصوصی دعائیں کی گئیں۔

متعلقہ عنوان :

ڈیرہ اسماعیل خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں