وزیر اعظم کی جانب سے حکومتی سطح پر12 ربیع الاول کو بھرپور طریقے سے منانے کے اعلان کا خیرمقدم

منگل 13 نومبر 2018 14:26

ڈی آئی خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 نومبر2018ء) خادم رضاکاروبزم پاسبان ومصطفائی ملنگیہ شوکت علی ملنگی نے وزیر اعظم پاکستان عمران خان کی جانب سے حکومتی سطح پر جشن عید میلاالنبی بھرپور طریقے سے منانے کے اعلان کا پرجوش خیر مقدم کرتے ہوئے اسے عظیم اقدام قرار دیا ہے ۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا تھا کہ حکومت کے اس اعلان سے وطن پاکستان میں توحید ورسالت کو مزید پروان چڑھنے کا موقع ملے گا ۔انہوں نے تمام مسلمانوں کو ماہ ربیع الاول کی آمد پر مباکباد پیش کرتے ہوئے اپیل کی کہ تمام مسلمان ماہ ربیع الاول کی بابرکت ساعتوں کو قیمتی بنائیں ،گھروں ‘مساجد اور اپنی نشستوں میں ذکر واذکار کی محفل سجائیں ۔

متعلقہ عنوان :

ڈیرہ اسماعیل خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں