قیام امن کیلئے علماء کرام کاتعاون انتہائی ضروری ہے، نعمان افضل آفریدی

بدھ 14 نومبر 2018 20:22

ڈی آئی خان۔14 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 نومبر2018ء) ڈپٹی کمشنر ڈیرہ اسماعیل خان نعمان افضل آفریدی نے کہاہے کہ حضورؐ کی زندگی ہمارے لیے مشعل راہ ہے ‘ہمیں عبادات کے ساتھ ساتھ اخلاقیات پر بھی عمل کرناچاہیے ۔جشن عیدمیلاد النبیؐ 12ربیع الاول کادن انتہائی اہمیت کا حامل ہے‘ضلع کی سطح پرسیرت کانفرنس ،نعتیہ مقابلے ہورہے ہیں اوراس کے لیے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کی نگرانی میں ایک کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے ۔

ان خیالات کا اظہارانہوں نے ضلعی انتظامیہ کی جانب سے 12ربیع الاول کے حوالے سے منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پرڈسٹرکٹ پولیس آفیسرظہوربابرآفریدی ،تحصیل ناظم ڈیرہ عمرامین گنڈہ پور ،ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو1122ارشداقبال ،اسسٹنٹ کمشنرز،اے ڈی بلدیات موسم کنڈی ،ایس ڈی اوپیسکوشوکت اللہ محسودکے علاوہ سید نزاکت حسین گیلانی ،صاحبزادہ عابدفاروقی ،قاری خلیل احمدسراج ،حاجی اللہ بخش سپل ،چوہدری جمیل احمد،سردار قیضار خان میانخیل اورضلع ممبرمحمدحنیف پیپاایڈوکیٹ کے علاوہ علماء کرام اورتاجران موجودتھے ۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر ڈیرہ نعمان افضل آفریدی نے کہاکہ ربیع الاول کے بابرکت مہینے کے حوالے سے قیام امن کے لیے شہریوں اورباالخصوص علماء کرام کاتعاون انتہائی ضروری ہے۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرظہوربابرآفریدی نے کہاکہ علاقے میں اتحاد، بھائی چارے اوریگانگت کی فضاکوپروان چڑھتاہوادیکھ رہاہوں ۔ سول سوسائٹی کے تعاون کی وجہ سے سیکورٹی ادارے علاقے میں امن قائم رکھنے میں کامیاب ہیں‘ انشاء اللہ آگے بھی بھائی چارے کی فضا قائم رہے گی ‘ ربیع الاول کے بابرکت مہینے میں پولیس سیکورٹی کے حوالے سے تمام اقدامات بروئے کار لائے گی اورہرقسم کاتعاون فرہم کرے گی‘ حضورؐ کی تعلیمات پرعمل کیاجائے‘ علماء کرام قیام امن کے حوالے سے انتظامیہ سے بھرپورتعاون کریں ۔

تحصیل ناظم سردارعمرامین گنڈہ پور نے کہاکہ علماء کرام نے ہمیشہ امن کے لیے اپنا کرداراداکیاہے ‘تحصیل حکومت ربیع الاول کے بابرکت مہینے کے حوالے سے اپنابھرپورکرداراداکرے گی‘سومواردن11بجے عیدمیلاد النبیؐ کانفرنس کا انعقادکیاجارہاہے اوربعدمیں تحصیل کونسل کی منظوری کے بعد اورعلماء کرام کے پرزوراصرار پر ختم نبوتؐ چوک کا افتتاح کیاجائے گا۔

ڈیرہ اسماعیل خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں