ڈی آئی خان سے ٹانک تبدیل ہونے والے ڈی ایس پی سٹی افتخار علی شاہ کیلئے الواعی تقریب کاانعقاد

جمعہ 16 نومبر 2018 21:08

ڈیرہ اسماعیل خان۔16 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 نومبر2018ء) ڈسٹرکٹ پولیس آفیس میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ظہور بابر آفریدی کی جانب سے ڈیرہ سے ٹانک تبدیل ہونے والے ڈی ایس پی سٹی افتخار علی شاہ کے اعزاز میں الواعی تقریب کا اہتمام کیا گیا‘ جس میں ایس پی صدر حسن افضل ،اے ایس پی سٹی ڈیرہ ناصر محمود اور دیگر پولیس افسران نے شرکت کی ۔

اس موقع خطاب کرتے ہوئے ڈی پی او ڈیرہ نے کہا کہ تقرری اور تبادلے سرکاری نوکری کا حصہ ہیں ۔

(جاری ہے)

ڈی ایس پی افتخار علی شاہ نے اپنی تعیناتی کے دوران انتہائی پروفیشنلزم کا مظاہر ہ کرتے ہوئے اپنی بہترین خدمات پیش کی ہیں لہذا ان کی کمی تو محسوس ہوگی لیکن ہم امیدکرتے ہیں وہ ٹانک میں بھی اسی طرح محنت اور ایماندری کے ساتھ اپنی ڈیوٹی سرانجام دیتے رہیں گے ۔

انہوں نے ڈی ایس پی افتخار علی شاہ کے لئے دلی نیک تمنائوں کا اظہارکیا۔اس موقع پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ڈیرہ ، ایس پی صدر حسن افضل اور نئے تعینات ہونے والے اے ایس پی سٹی ڈیرہ ناصر محمود نے ڈی ایس پی افتخار علی شاہ کو شیلڈ پیش کی۔دوسری جانب ان کی جگہ نئے تعینات ہونے والے اے ایس پی سٹی ناصرمحمود نے اپنے عہدے کاچارج سنبھال لیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :

ڈیرہ اسماعیل خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں