ڈی آئی خان ‘ محکمہ وائلڈلائف میں تمام تقرریاں خالصتا ًمیرٹ کی بنیاد پر ہوں گی، خان ملوک خان

جمعہ 16 نومبر 2018 21:08

ڈیرہ اسماعیل خان۔16 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 نومبر2018ء) ڈی ایف او وائلڈلائف ڈیرہ خان ملوک خان نے کہاہے کہ محکمہ وائلڈلائف میں تمام تقرریاں خالصتاًمیرٹ کی بنیاد پر ہوں گی‘محکمہ کی طرف سے وضع کردہ بھرتی قوانین اورمیرٹ پر سختی سے عمل کیاجائے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ محکمہ وائلڈلائف ڈی آئی خان میں حال ہی میں تین آسامیاں وائلڈ لائف واچرز اورایک ویٹرنری اسسٹنٹ کی پوسٹیں مشتہرکی گئی ہیں جس کیلئے ڈیرہ ڈویژن سے تعلق رکھنے والے امیدواروں کی طرف سے درخواستیں دینے کاسلسلہ جاری ہے جس کیلئے آخری تاریخ 17نومبر مقرر ہے ‘ مقررہ تاریخ کے بعد حکومت کی طرف سے وضع کردہ قوانین کے مطابق تمام امیدواران کا جسمانی ٹیسٹ لیاجائے گا جس میں پاس امیدواران کی میرٹ لسٹ تیارکی جائے گی اورصرف شارٹ لسٹ امیدواران کو انٹرویو کے لیے بلایاجائے گا۔

انہوں نے کہاکہ ہرمرحلے پر میرٹ اورشفافیت کو برقراررکھاجائے گا‘ قبل ازوقت مفروضوں کی بنیاد پر لوگوں میں محکمے سے متعلق شک وشہبات پیداکرنے کے حوالے سے خبریںنہ پھیلائی جائیں ۔

ڈیرہ اسماعیل خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں