جماعت اہلسنت ڈی آئی خان کے زیر اہتمام جشن عید میلاد کا مرکزی جلوس جامع مسجد تاج سے نکالا جائے گا

پیر 19 نومبر 2018 23:18

ڈی آئی خان۔19 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 نومبر2018ء) جماعت اہلسنت ڈیرہ کے زیر اہتمام جشن عید میلاد کا مرکزی جلوس بارہ ربیع الاول کو جامع مسجد تاج سے صبح نو بجے نکالا جائے گا جس کی قیادت سید نزاکت حسین شاہ گیلانی کریں ۔جلوس میں ڈیرہ شہر اور دیگر علاقوں سے تعلق رکھنے والے افراد چھوٹے چھوٹے جلوسوں کی شکل میں شامل ہوں اور مرکزی جلوس درود وسلام کی معطر فضائوں میں علماء کرام کے خطاب اور نعت خوانوں کی جانب سے نبی پاک ﷺ کے حضورانور میں گل ہاعقیدت پیش کرتے میلاد پارک میں اختتام پزیر ہوگ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر صدر جماعت اہلسنت سید نزاکت حسین شاہ گیلانی نے تمام مسلمانوں نے پرزور اپیل کی ہے کہ اس بابرکت جلوس میں باوضو ہوکر صاف ستھرے کپڑے پہن کر درود سلام پڑھتے ہوئے شامل ہوں اور تمام سیکیورٹی اداروں کے ساتھ مکمل تعاون کریں تاکہ جلوس پرنظم اور پروقار ہوجائے ۔ان کا کہناتھا کہ جلوس کے شرکاء جلوس کے تمام راستوں میں لگے پودوں اور پھولوں کا خاص خیال رکھیں تاکہ شہر کی خوبصورتی نظرانداز نہ ہو کیونکہ جماعت اہلسنت کے اکابرین نے ہی پاکستان بنایا تھا اور ا سکی حفاظت بھی ہم ہی کریں گے ۔

متعلقہ عنوان :

ڈیرہ اسماعیل خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں