ڈی آئی خان ،مختلف واقعات میں چارافرادکی ٹانگیں ٹوٹ گئیں

منگل 27 نومبر 2018 23:23

ڈی آئی خان۔27 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 نومبر2018ء) ڈیرہ اسماعیل خان میں ٹریفک کے مختلف حادثات کے دوران چھ سالہ بچی اور خاتون سمیت چار افراد کی ٹانگیں ٹوٹ گئی جبکہ ساٹھ سالہ شخص کا بازو ٹوٹ گیا ،زخمیوں کو طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کردیاگیا ۔ ٹریفک حادثے کے پہلے واقعہ میں پروا روڈ پر علاقہ کلاچی والا کے قریب سوزوکی وین کی ٹکر سے چھ سالہ بچی ماہ گل د ختر رئیس خان سکنہ کلاچی والا کی ٹانگ ٹوٹ گئی ۔

ڈیرہ بنوں روڈ علاقہ پندرہ میل کے قریب موٹرسائیکل کی ٹکر سے سڑک عبور کرتے ہوئے خاتون خانوادہ بی بی زوجہ بیت اللہ قوم وزیر سکنہ پندرہ میل کی ٹانگ ٹوٹ گئی ۔ٹریفک حادثے کے تیسرے واقعہ میں کوٹلی امام حسین کے کار کی ٹکر سے سائیکل ریڑھا سوار حمید اللہ ولد پٹھان قوم شیخ سکنہ بنوں اڈہ شدید زخمی ہوگیا اور اس کی بھی ٹانگ ٹوٹ گئی ۔

(جاری ہے)

چوتھے واقعہ میں درابن چونگی کے قریب موٹرسائیکل سوار پیدل راہگیر ملک بشیر ولد پیر بخش قوم بچہ سکنہ کوٹلہ حبیب سے ٹکرا کر اسے زخمی کردیا اور اس کی بھی ٹانگ ٹوٹ گئی ۔

پانچویں واقعہ میں ساٹھ سالہ ذوالفقار علی ولد قاسم سکنہ گلبرگ ماڈل ٹائون اپنے پوتے کا علاج کے لئے ڈاکٹر قاضی لطف الرحمٰن کے کلینک سرکلر روڈ کنیرا والا گیٹ کے قریب کھڑا تھا کہ اس دوران ہیوی موٹرسائیکل اس کے ساتھ ٹکرا گیا جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہوا اور اس کا بازو ٹوٹ گیا ۔زخمیوںکو طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کردیاگیاہے۔

ڈیرہ اسماعیل خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں