ڈیرہ اسماعیل خان کے دو سول ججزکی سنیئر سول جج کے عہدے پر ترقی

بدھ 28 نومبر 2018 23:33

ڈی آئی خان۔28 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 نومبر2018ء) ڈیرہ اسماعیل خان کے دو سول ججز سنیئر سول جج کے عہدے پر ترقی پاگئے ۔سول جج 9 فیملی کورٹ ڈیرہ کے جج ظہور خان اور سول جج12 نصیر احمد نے سنیئر سول جج کے عہدے پر ترقی پائی ۔گزشتہ روز ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد یونس خان کی جانب سے ان کے اعزاز میں ظہرانہ پیش کیاگیا جس میں پشاور ہائی کورٹ کے جسٹس اعجاز انور ،ایڈیشنل رجسٹرار حیات گل مہمند ، ایڈیشنل سیشن ججز عثمان ولی ،شاکر اللہ خان ،سید عارف شاہ اورنوید الرحمٰن کے علاوہ تمام سول ججز نے کثیر تعداد میں شرکت کی ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ڈیرہ نے ترقی پانے والے ججز صاحبان کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ وہ جوڈیشری کی بہتری ترقی اور سائلین کو انصاف کی فراہمی میں اپنی بہترین پیشہ ورارانہ صلاحتیوں کو مظاہرہ کرتے ہوئے اپنا اہم کردار ادا کریں گے ۔ تمام ججز صاحبان نے ترقی پانے والے ججز کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے ان کے لئے دلی نیک تمنائوں کا اظہار کیا۔واضح رہے کہ پشاور ہائی کورٹ کی جانب سے ڈیرہ اسماعیل خان سمیت صوبے بھر کے بائیس سول ججز کو سنیئر سول جج کے عہدے پر ترقی دینے کے احکامات جاری کیے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :

ڈیرہ اسماعیل خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں