’’اجالا‘‘پروجیکٹ کے زیر اہتمام35تسلیم شدہ افراد کے چودھویں بیچ کی ہنرمند سرگرمیوں میں تربیت مکمل

بدھ 28 نومبر 2018 23:33

ڈی آئی خان۔28 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 نومبر2018ء) ’’اجالا‘‘پروجیکٹ کے زیر اہتمام35تسلیم شدہ افراد کے چودھویں بیچ کی ہنرمند سرگرمیوں میں تربیت مکمل ہوگئی جس کی باقاعدہ تقریب کا انعقاد’’ڈی ایڈیکلائزیشن سنٹرجنڈولہ‘‘میں کیاگیا۔ بریگیڈئیر امتیازحسین کمانڈر سیکٹر ہیڈکوارٹر(سائوتھ)تقریب کے مہمان خصوصی تھے ۔ اجالا پراجیکٹ کے تربیتی پروگرام کے تحت اب تک605تسلیم شدہ افراد نے تربیت مکمل کرلی ہے جس کے باعث وہ شدت پسندی کا راستہ ترک کرکے معاشرے کے مفید شہری بن چکے ہیں ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر بریگیڈئیر امتیازحسین کمانڈر سیکٹر ہیڈکوارٹر(سائوتھ)کے علاوہ مقامی ملکان اورمشران نے بھی بڑی تعداد میں شرکت کی ۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی بریگیڈئیر امتیازحسین کمانڈر سیکٹر ہیڈکوارٹر(سائوتھ)نے کہاکہ قبائلی علاقوں کی عوام نے پاکستان کی سلامتی کے لیے بے پناہ قربانیاں دی ہیں اورآج بھی تمام اہل وزیرستان علاقے میں امن کے لیے اپنا کرداراداکر رہے ہیں۔ حکومت اورپاک فوج علاقے کے لیے بہت سے منصوبوں پر کام کر رہی ہے جس کی بدولت بہت جلد جنوبی وزیرستان کاشمارملک کے ترقی یافتہ علاقوں میں ہوگا۔

ڈیرہ اسماعیل خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں