ڈی آئی خان پولیس کی کاروائی،3 جرائم پیشہ گرفتار،اسلحہ برآمد

جمعہ 30 نومبر 2018 22:45

ڈی آئی خان۔30 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 نومبر2018ء) پہاڑپورپولیس ڈی آئی خان نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف مہم کے دوران 3افراد کو گرفتارکرلیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پہاڑپورپولیس نے علاقہ روہیلہ میں ناجائز اسلحہ کے خلاف مہم کے دوران ریاض ،امتیازاورقاسم کوگرفتارکرکے ان کے قبضے سے ایک کلاشنکوف ،ایک بندوق ، ایک رائفل اور21کارتوس برآمدکرلیے۔ ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرلئے گئے۔

متعلقہ عنوان :

ڈیرہ اسماعیل خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں