ڈیرہ اسماعیل خان ، گرہ عالم میں سیکورٹی فورسز اور دہشتگردوں کے درمیان مقابلہ

کالعدم تحریک طالبان کا دہشتگرد عبدالحکیم ہلاک ‘ اسلحہ برآمد‘ 3سیکورٹی جوان زخمی

ہفتہ 1 دسمبر 2018 18:36

ڈیرہ اسماعیل خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 دسمبر2018ء) درابن کے علاقہ گرہ عالم میں سیکورٹی فورسز اور دہشتگردوں کے درمیان مقابلہ میں کالعدم تحریک طالبان کا دہشتگرد عبدالحکیم ہلاک اسلحہ برآمد‘ 3سیکورٹی جوان زخمی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان کی تحصیل درابن کے علاقہ گرہ عالم میں دہشتگردوں کی موجودگی کے اطلاع پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ڈیرہ ظہور بابر آفریدی ‘بریگیڈئیر اور سیکورٹی فورسز کے جوان فوراً موقع پر پہنچے اور دہشت گرد کو چاروں اطراف سے گھیر لیا۔

دہشتگرد نے سیکورٹی فورسز کو دیکھ کر ان فائرنگ کی اور گرینیڈ پھینکے۔سیکیورٹی فورسز اور دہشت گرد کے درمیان تقریباً 14 گھنٹے تک فائرنگ کا سلسلہ جاری ر ہا جس کے نتیجے میں کالعدم تحریک طالبان کا دہشت گرد عبدالحکیم ولد عبدالرحمن قوم گنڈاپور سکنہ کلاچی ہلاک ہوا جوکہ تھانہ کلاچی کے دہشتگردی کے کئی مقدمات میں مطلوب تھا۔ فائرنگ کے تبادلے میں پاک آرمی،ایلیٹ فورس اور فرنٹیئر کنسٹیبلری کا ایک ایک جوان زخمی ہوا جن کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

ڈیرہ اسماعیل خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں