الیکشن کمیشن نے انتخابی اخراجات اور فنڈز کی تفصیلات جمع نہ کرنے پر تیس سیاسی جماعتوں کے انتخابی نشانات روک دیئے

جمعہ 7 دسمبر 2018 19:13

ڈیرہ اسماعیل خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 دسمبر2018ء) الیکشن کمیشن نے انتخابی اخراجات اور فنڈز کی تفصیلات جمع نہ کرنے پر تیس سیاسی جماعتوں کے انتخابی نشانات روک دیئے ہیں اور یہ سیاسی جماعتیں ضمنی انتخابات ،ضمنی بلدیاتی انتخابات میں حصہ نہیں لے سکیں گی اور نہ ہی آئندہ انتخابات میں سیاسی جماعتوںکو انتخابی نشان الاٹ کیے جائیں گے ۔

(جاری ہے)

الیکشن کمیشن کی جانب سے ان 30 سیاسی جماعتوں کی تفصیلات صوبائی الیکشن کمیشن کو بھی ارسال کردی ہے ۔خیبر پختونخوا میں 23 دسمبر کو ہونے والے ضمنی بلدیاتی انتخابات میں یہ سیاسی جماعتیں حصہ نہیں لے سکیں گی۔

ڈیرہ اسماعیل خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں