خیبرپختونخواحکومت کی سردمہری کے باعث خیبرپختونخوامیں مقامی شوگرملیں گنے کی کرشنگ کاآغازنہ کرسکیں

جمعہ 7 دسمبر 2018 19:13

ڈیرہ اسماعیل خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 دسمبر2018ء) خیبرپختونخواحکومت کی سردمہری کے باعث خیبرپختونخوامیں مقامی شوگرملیں گنے کی کرشنگ کاآغازنہ کرسکیں ‘پنجاب حکومت کی طرف سے شوگرملزکے مسائل فوری حل کرکے پنجاب کی شوگرملوں کوچالوکرنے کے اقدامات کی طرح خیبرپختونخواحکومت بھی مقامی شوگرملوں کے مسائل حل کرکے کرشنگ سیزن شروع کراکرمقامی کاشتکاروں کونقصان سے بچائیں ‘مقامی کاشتکاروں کا مطالبہ ۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت نے کاشتکاروں اورشوگرملزکے مسائل کومدنظررکھتے ہوئے پچھلی حکومت کے واجب الادا2ارب90کروڑروپے جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے اورآئندہ سال کے لیے چینی کی ایکسپورٹ پرسبسڈی دینے اورپچھلی واجب الاداسبسڈی بھی اداکرنے کااعلان کیاہے ا س کے علاوہ چینی کی فروخت پر واجب الاداٹیکس میں بھی مددکرنے کافیصلہ کیاہے جس سے پنجاب میں گنے کاریٹ 180روپے فی من اداکیاجائے گا۔

(جاری ہے)

گزشتہ روزپاکستان شوگرملزایسوسی ایشن پنجاب زون کے چیئرمین اورنمائندگان نے پنجاب حکومت کے ساتھ مذاکرات کیے جوکہ کامیاب ہوئے ۔پنجاب کی شوگرملزسوموار10دسمبر2018سے کرشنگ سیزن شروع کردینگی جب کہ خیبرپختونخواحکومت ابھی تک گنے کے کاشتکاروں اورشوگرملز کے مسائل حل کرنے میں ناکام رہی ہے جس کی وجہ سے شوگرملزکاکرشنگ سیزن تاخیر کاشکارہے اورگنے کے کاشتکاراحتجاج پر مجبورہیں ۔

مقامی شوگرملوں میں چینی کا بڑاسٹاک موجودہے۔ ملیں گنے کی مزیدادائیگی کرنے اورچینی کی مزید پیداوارکوسنبھالنے سے قاصر ہے اگرفوری اقدامات نہ اٹھائے گئے تو خیبرپختونخواکے گنے کے کاشتکاروں اورشوگرملزکوبڑے نقصان کاخطرہ ہے اورامن وامان کی صورت حال پیداہوسکتی ہے ۔ پاکستان شوگرملزایسوسی ایشن خیبرپختونخواکے صدرسکندرخان نے وزیراعلیٰ کے پی کے محمودخان سے ملاقات کا وقت مانگاہے لیکن ابھی تک کوئی پیش رفت سامنے نہیں آسکی جس سے مزیدحالات بگڑنے کاخدشہ ہے لہٰذاکسانوں اورشوگرملزکے نمائندگان نے خیبرپختونخواحکومت سے درخواست کی ہے کہ وہ وفاقی حکومت اورپنجاب حکومت کی تقلیدکرتے ہوئے گنے کے کاشتکاروں اورشوگرملزکے مسائل فوراًحل کرے تاکہ شوگرملزکوبغیرکسی تاخیر کے کرشنگ شروع کیاجائے اورکسانوں کو مزید نقصان سے بچایاجائے ۔

ڈیرہ اسماعیل خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں