ڈی آئی خان، مسلح ملزم نے اراضی کے تنازع پر فائرنگ سے مخالف کو موت کے گھاٹ اتار دیا

جمعہ 7 دسمبر 2018 19:13

ڈیرہ اسماعیل خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 دسمبر2018ء) وانڈہ دوست علی میں مسلح ملزم نے اراضی کے تنازع پر فائرنگ سے مخالف کو موت کے گھاٹ اتار دیا ،مقتول کی لا ش پوسٹمارٹم کے بعد لواحقین کے حوالے کردی گئی ،پولیس نے بھائی کی رپورٹ پر تین ملزمان کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کرلیا۔تھانہ پہاڑپور کے علاقہ وانڈہ دوست علی میں مسلح ملزمان نے اندھا دھند فائرنگ کرکے غوث اللہ ولد ولی محمد قوم وزیر سکنہ وانڈہ دوست علی کو قتل کردیا اور موقع سے فرارہوگئے ۔

(جاری ہے)

مقتول کی لاش پوسٹمارٹم کے بعد لواحقین کے حوالے کردی گئی ۔مقتول کے بھائی سیف اللہ نے پولیس کو بتایا کہ میرا بھائی وانڈہ دوست کے قریب اراضی میں موجود تھا کہ ملزم عزیز اللہ ولد سرین خان وزیر سکنہ طارق آباد ڈیرہ نے اپنے بیٹے برکت اللہ اور بھائی وزیر اعظم کی ایماپر میرے بھائی کو فائرنگ سے قتل کردیاہے۔ وجہ عداوت اراضی پر تنازع بیان کیاگیا ۔پولیس نے مقتول کے بھائی کی رپورٹ پر تینوں ملزمان کے خلاف قتل کا مقدمہ جرم زیر دفعا302.109 ت پ درج کرلیاہے۔

ڈیرہ اسماعیل خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں