سٹی پولیس کا چھاپہ ایک جواری رنگے ہاتھوں گرفتار ، ایک فرار ، مقدمہ درج

ہفتہ 8 دسمبر 2018 18:41

ڈیرہ اسماعیل خان ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 دسمبر2018ء) سٹی پولیس کا گلی ڈبہ تباخی میں بالا خانہ پر چھاپہ ،کرکٹ میچ پر جواء کھیلنے کے الزام میں ایک جواری رنگے ہاتھوں گرفتار دوسرا موقع سے فرار ہو گیا۔

(جاری ہے)

انٹرنیٹ کے ذریعے کرکٹ میچوں پر شرط لگاکر جواء کھیلنے کے آلات، دوٹیلیفون ، تین کلکولیٹر،چھ ریموٹ ، دوموبائل اورجوئے میں لگائی گئی رقم 28ہزارروپے برآمدکرلیے ۔پولیس نے دونوں ملزمان کے خلاف 5/6قماربازی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیاہے۔

متعلقہ عنوان :

ڈیرہ اسماعیل خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں