ڈیرہ اسماعیل خان، ڈسٹرکٹ ہسپتال میں سی ٹی سکین مشین کو تاحال فعال نہ کیا جا سکا

ہفتہ 8 دسمبر 2018 18:41

ڈیرہ اسماعیل خان ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 دسمبر2018ء) ڈسٹرکٹ ہسپتال ڈیرہ اسماعیل میں سی ٹی سکین مشین کو تاحال فعال نہ کیا جا سکا ،جس سے مریضوں کو سخت مشکلات کا سامناہے ۔مریضوں کو سی ٹی سکین ٹسٹ کے لئے شدید مشکلات کا سامنا ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق2012میں ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرہسپتال ڈیرہ کیلئے اڑھائی کروڑ روپے کی لاگت سے سی ٹی سکین مشین کی خریداری کی گئی جو کہ طویل عرصہ گزرنے کے باوجود ابھی تک فعال نہ ہو سکی ،شہریوں کی جانب سے سی ٹی سکین مشین کی رقم کی ادائیگی کے ساتھ ہی اسے فوری طور پر فعال کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے تاکہ مریضوں کی مشکلات دور ہوسکیں ۔

ڈیرہ اسماعیل خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں