بختاور آباد میں نکاسی آب کا منصوبہ سست روی کا شکار

ہفتہ 8 دسمبر 2018 18:41

ڈیرہ اسماعیل خان ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 دسمبر2018ء) ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے بختاور آباد میں نکاسی آب کا منصوبہ حفاظتی اقدامات اورسائن بورڈ نہ ہونے کیوجہ سے حادثات کا سبب بننے لگا ،مکینوں نے نالے کی تعمیر پر کام تیز کرنے اوراسکے گرد حفاظتی اقدامات کرنے کا مطالبہ کیا ہے، بختاور آباد ڈیال رود پر گزشتہ کئی ماہ سے مین نالے کی پختگی کا کام جاری ہے جو کہ انتہائی سست روی کا شکار ہے، تعمیراتی کام کیوجہ سے جہاں ٹریفک کے مسائل روز کا معمول بن چکا ہے وہیں یہ حادثات کا بھی سبب بننے لگا جس میں گاڑیاں اور موٹرسائیکل سوارگرنے کیوجہ سے جانی ومالی نقصان ہورہاہے، مقامی لوگوں نے اس امر پر غم وغصہ کا اظہار کیا ہے کہ نالے کی تعمیرپرکام سست روی کا شکار ہے جو لوگوں کیلئے کسی عذاب سے کم نہیں ہے،نالے کی تعمیر کیلئے کوئی سائن بورڈ نہ ہونے کیوجہ سے حادثات رونما ہورہے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے نالے کی تعمیر کاکام جلد مکمل کرنیکا مطالبہ کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

ڈیرہ اسماعیل خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں