صوبائی رکن اسمبلی مدیحہ نثار سے تحصیل ناظم سردار امتیاز خان بلوچ کی ملاقات

ہفتہ 8 دسمبر 2018 18:41

ڈیرہ اسماعیل خان ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 دسمبر2018ء) خیبر پختونخوا کی صوبائی رکن اسمبلی مدیحہ نثار سے تحصیل ناظم سردار امتیاز خان بلوچ نے ملاقات کر کے علاقہ کے مسائل سے آگا ہ کیا، صوبائی رکن اسمبلی نے کہا ہے کہ ضلع ڈیرہ اسماعیل خان کے مسائل میں خصوصی توجہ رکھتی ہوں کوشش ہے کہ ڈیرہ اسماعیل خان کے عوام کی زیادہ سے زیادہ خدمت کر سکوں۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا تھا کہ عوام کوزیادہ سے زیادہ سہولیات کی فراہمی میری زندگی کا مشن ہے اور عوامی خدمت میں ہی انہیں دلی تسکین حاصل ہوتی ہے۔

متعلقہ عنوان :

ڈیرہ اسماعیل خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں