ڈیرہ اسماعیل خان،پروآشہرمیںسلنڈرکی دکان میں سلنڈرکے زورداردھماکے بعددکان میں آگ بھڑک اٹھی

ریسکیو1122کی فائرویکل نے موقع پر پہنچ کر آگ کوپھیلنے سے روک دیا

پیر 10 دسمبر 2018 17:13

ڈیرہ اسماعیل خان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 دسمبر2018ء) پروآشہرمیںسلنڈرکی دکان میں سلنڈرکے زورداردھماکے بعددکان میں آگ بھڑک اٹھی ‘ریسکیو1122کی فائرویکل نے موقع پر پہنچ کر آگ کوپھیلنے سے روک دیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ریسکیو1122کے میڈیاکوارڈنیٹراعزازمحمودکی جاری رپورٹ کے مطابق پروآشہرمیں گیس سلنڈرکی دکان میں گیس سلنڈرکے پھٹنے سے دکان میں خوفناک آگ لگ گئی جس کے پھیلنے کااندیشہ تھا۔ واقعے کی اطلا ع پر ریسکیو1122کے ایمرجنسی آفیسرمحمدعرفان مروت کی ہدایت پرریسکیو1122کی فائرویکلزکوفوری طورپرموقع پر روانہ کیاگیا۔فائرویکلز نے موقع پر پہنچ کردکان میں لگی آگ کوقابوکیااوراس کودیگردکانوں تک پھیلنے سے روک دیا۔

متعلقہ عنوان :

ڈیرہ اسماعیل خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں