گیس سلنڈر دھماکہ سے لگنے والی آگ پر ریسکیو1122 کے عملہ نے بر وقت قابو پا لیا

پیر 10 دسمبر 2018 18:32

ڈیرہ اسماعیل خان ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 دسمبر2018ء) پروآشہرمیںسلنڈرکی دکان میں زورداردھماکے بعد آگ بھڑک اٹھی ،ریسکیو1122کی فائرویکل نے موقع پر پہنچ کر آگ کوپھیلنے سے روک دیا۔

(جاری ہے)

ریسکیو1122کے میڈیاکوارڈنیٹراعزازمحمودکی جاری رپورٹ کے مطابق پروآشہرمیں گیس سلنڈرکی دکان میں گیس سلنڈرکے پھٹنے سے دکان میں خوفناک آگ لگ گئی جس کے پھیلنے کااندیشہ تھا۔ واقعے کی اطلا ع پر ریسکیو1122کے ایمرجنسی آفیسرمحمدعرفان مروت کی ہدایت پرریسکیو1122کی فائرویکلزکوفوری طورپرموقع پر روانہ کیاگیا۔فائرویکلز نے موقع پر پہنچ کردکان میں لگی آگ کوقابوکیااوراس کودیگردکانوں تک پھیلنے سے روک دیا۔

متعلقہ عنوان :

ڈیرہ اسماعیل خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں