اشتعال انگیز تقاریر کرنے کے الزام پی ٹی ایم کے تیس سے زائد کارکنوں کے خلاف مقدمہ درج

پیر 10 دسمبر 2018 19:09

ڈیرہ اسماعیل خان ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 دسمبر2018ء) سٹی پولیس نے سرکلر روڈ ڈیرہ پر ریلی نکالنے ،لائوڈ سپیکر پر اشتعال انگیز تقاریر کرنے کے الزام پی ٹی ایم کے تیس سے زائد کارکنوں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔

(جاری ہے)

پشتون تحفظ موومنٹ کی جانب سرکلر روڈ سے توپانوالہ چوک تک ریلی اور جلوس نکالا گیا جس کی قیادت علی وزیر ،عالمزیب محسود ،بلال محسود ،سیلاب محسود سمیت دیگر نے کی ۔

ریلی کے دوران شرکاء نے لائوڈ سپیکر کا استعمال کرکے اشتعال انگیز تقاریر اور نعرہ بازی کی جبکہ پاک فوج اور دیگر سیکورٹی اداروں کے خلاف نفرت وتوہین آمیز نعرے لگائے ۔سٹی پولیس نے پی ٹی ایم کے قائدین اور کارکنان سمیت تیس سے زائد افراد کے خلاف مقدمہ جرم زیر دفعات 153A.341.123A.506. ،3 لائوڈ سپیکر ایکٹ ،16MPO.148.148 ت پ درج کرلیاہے۔.

ڈیرہ اسماعیل خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں