ڈیرہ اسماعیل خان، جرائم پیشہ عناصر کے خلاف مختلف کاروائیوں کے دوران غیر قانونی اسلحہ اور منشیات برآمد، ملزمان گرفتار

بدھ 12 دسمبر 2018 22:56

ڈیرہ اسماعیل خان ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 دسمبر2018ء) پولیس نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف مختلف کاروائیوں کے دوران غیر قانونی اسلحہ اور منشیات برآمد کرکے ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

(جاری ہے)

پروآ پولیس نے علاقہ ملیکھی کے قریب کاروائی کے دوران رمضان سکنہ جھوک گاڈی کے قبضہ سے ایک بندوق بارہ بور اور تین کارتوس ،پہاڑپور پولیس نے رنگپور شمالی میں ملزم محمد مشتاق سکنہ رنگپور سے ایک بندوق بارہ بور اور دو کارتوس جبکہ بندکوارائی پولیس نے ملزمان محمد نوید اور دلنواز ساکنان ٹھٹھہ بلوچاں کو گرفتار کرکے بھاری مقدار میں چرس برآمد کرلی ۔پولیس نے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرکے انہیں حوالات میں بند کردیاہے۔

متعلقہ عنوان :

ڈیرہ اسماعیل خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں