ڈیرہ اسماعیل خان، کاروباری لین دین کے عوض 30 لاکھ روپے کا جعلی چیک دینے کے الزام میں مقدمہ درج

بدھ 12 دسمبر 2018 22:56

ڈیرہ اسماعیل خان ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 دسمبر2018ء) ٹائون پولیس نے کاروباری لین دین کے عوض 30 لاکھ روپے سے زائد مالیت کا جعلی چیک دینے کے الزام میں ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق علاقہ کوٹلہ سیداں کے رہائشی عبدالناصر ولد گلاب خان وزیر نے تھانہ ٹائون میں رپورٹ درج کرائی کہ ملزم مروت ولد صفت اللہ بھٹنی سکنہ نور ویلی ڈیرہ نے کاروباری لین دین کے سلسلہ میں اسے تیس لاکھ بارہ ہزار روپے کا جعلی چیک دے دیا ہے۔پولیس نے ملزم کے خلاف جعلی چیک کا مقدمہ درج کرلیا۔

متعلقہ عنوان :

ڈیرہ اسماعیل خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں