ڈیرہ اسماعیل خان گرفتار ملزم کی قاتلانہ حملہ میں درخواست ضمانت خارج، ڈکیتی کے مقدمہ میں ضمانت منظور

بدھ 12 دسمبر 2018 22:56

ڈیرہ اسماعیل خان ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 دسمبر2018ء) ایڈیشنل سیشن جج ڈیرہ نے قاتلانہ حملہ اور ڈکیتی کے مقدمات میں گرفتار ملزم مروت کی خان کی درخواست ضمانت قاتلانہ حملہ میں خارج جبکہ ڈکیتی کے مقدمہ میں منظور کرلی۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق چودھوان کے علاقہ جھوک رند میں ملزم مروت خان ولد عبدالرحمٰن استرانہ سکنہ جھوک رند نے قتل مقاتلہ کی دشمنی میں اپنے مخالف دوست محمد ولد راز محمد سکنہ جھوک رند کوفائرنگ کرکے زخمی کیا جبکہ ملزم نے تھانہ پروآ کی حدود گنجو میں ڈکیتی کے دوران اللہ دتہ ولد اللہ بخش قوم بلوچ سکنہ گنجوکو روک کر اس سے موٹرسائیکل اور چارہزار روپے چھین لئے اور فرار ہو گیا ۔

پولیس نے ملزم کو دونوں مقدمات میں گرفتار کرلیا۔ عدالت نے ملزم کی ضمانت پر رہائی کی دو مختلف درخواستوں پر بحث کے بعد ڈکیتی کے مقدمہ میں ملزم کی درخواست ضمانت منظور جبکہ فائرنگ سے مخالف کو زخمی کرنے کے مقدمہ میں ملزم کی درخواست خارج کردی ہے۔

ڈیرہ اسماعیل خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں