ڈیرہ اسماعیل خان، انڈس ہائی وے پر ٹرک اور موٹرسائیکل میں تصادم ،موٹرسائیکل سوار دو افراد شدید زخمی

جمعرات 13 دسمبر 2018 20:25

ڈیرہ اسماعیل خان ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 دسمبر2018ء) انڈس ہائی وے ملتان روڈ پر ٹرک اور موٹرسائیکل میں تصادم ،موٹرسائیکل سوار دو افراد شدید زخمی ہوگئے،ہیلمٹ نہ ہونے سے زخمیوں کو سر پر شدید چوٹیں ،تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کردیاگیا۔

(جاری ہے)

ملتان روڈ پر واقع علاقہ کلاچی والا کے قریب تیز رفتار ٹرک کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار غلام قاسم ول داللہ بخش اور قاسم ولد اللہ داد ساکنان درابن کلاں حال سڑہ گرہ رمک شدید زخمی ہوگئے ۔

زخمیوں کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کیاگیا ہے ۔ پولیس ذرائع کے مطابق موٹرسائیکل سواررمک سے ڈیرہ آرہے تھے اور سر پر ہیلمٹ نہ ہونے کے باعث دونوں کو سر میں شدید چوٹیں آئی ہیں ۔ڈاکٹرز کے مطابق دنوں زخمیوں کی حالت انتہائی تشویشناک بتائی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :

ڈیرہ اسماعیل خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں