ڈیرہ اسماعیل خان،فوٹوسٹیٹ نرخنامہ کی قیمت پندرہ روپے مقرر ہونے پر نرخنامہ لینے سے انکار کردیا

جمعرات 13 دسمبر 2018 20:25

ڈیرہ اسماعیل خان ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 دسمبر2018ء) دکانداروں نے سبزی وفروٹ منڈی کے فوٹوسٹیٹ نرخنامہ کی قیمت پندرہ روپے مقرر ہونے پر نرخنامہ لینے سے انکار کردیا ،سبزی وفروٹ من مانے ریٹ پر فروخت کیے جانے لگے ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق محکمہ خوراک اور سبزی وفروٹ منڈی کے نرخنامہ کی فوٹوسٹیٹ کے لئے مونسپل کمیٹی نے پندرہ روپے ریٹ مقر ر کرکے دکانداروں کو دینا شروع کیا تو ڈیرہ کے دکانداروں نے وہ نرخنامہ لینے سے انکار کردیا اور فروٹ وسبزی کے من مانے نرخ وصول کرنا شروع کردیئے ہیں۔

نرخنامہ میں مولی ،پودینہ اور ہری دھنیا کے ریٹ پورے سال کے لئے ایک ہی ریٹ مقرر کیے ہوئے ہیں جبکہ مارکیٹ میں ان اشیاء کی کمی پیشی اور ریٹ کے اتار چڑھاؤ کے باجود نرخنامہ میں ایک ہی ریٹ درج ہوتے ہیں ۔چیک اینڈ بیلنس نہ ہونے کی وجہ سے صارفین کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے اور وہ مہنگے داموں فروٹ اور سبزی خریدنے پر مجبور ہیں ۔

ڈیرہ اسماعیل خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں