ڈیرہ اسماعیل خان،گیس کی گزشتہ ایک ماہ سے لوڈشیڈنگ،صارفین کو شدید مشکلات کا سامنا

جمعرات 13 دسمبر 2018 20:25

ڈیرہ اسماعیل خان ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 دسمبر2018ء) درابن روڈ کے مکینوں نے اپنے بیان میں جنرل منیجر سوئی گیس خیبر پختونخوا سے مطالبہ کیا ہے کہ درابن روڈ پر سوئی گیس کی گزشتہ ایک ماہ سے لوڈشیڈنگ مسلسل چوبیس گھنٹے سے جاری ہے ۔

(جاری ہے)

مقامی دفتر سے بار بار رابطہ کرنے کے بعدباوجود بھی تاحال درابن روڈ پر واقع آبادی بنگلہ کٹی خیل ،گلی لطیف الرحمٰن ،چاہ پیپل والا ،توصیف آبا د،سعد آباد مدیں گیس کی طویل لوڈشیڈنگ کے باعث صارفین کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے ۔علاقہ کے مکینوں نے مقامی سوئی گیس کے افسران سے مطالبہ کیا ہے کہ درابن روڈ کے مکینوں کو سوئی گیس کی فراہمی کو یقینی بنایاجائے ۔

ڈیرہ اسماعیل خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں