ڈیرہ اسماعیل خان، یونین کونسل نمبر چار میں گیس پریشر کم، عوام پریشان

جمعرات 13 دسمبر 2018 21:27

ڈیرہ اسماعیل خان ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 دسمبر2018ء) سوئی نادرن گیس کی غفلت کے باعث یونین کونسل نمبر چارمیں صبح ،دوپہراورشام کے اوقات میں گیس پریشر میں انتہائی کمی ‘گھریلوخواتین کوناشتہ اورکھاناپکانے کی تیاری میں سخت مشکلات کاسامنا ہے ‘عوامی نیشنل پارٹی کاضلعی صدرشہاب خان ایڈوکیٹ کی صدارت میں سوئی نادرن گیس کے خلاف اجلاس کا انعقاد‘گیس پریشرمیں اضافہ نہ ہونے کی صورت میں احتجاج کا فیصلہ کیا ہے سوئی نادرن گیس کی جانب سے ڈیرہ اسماعیل خان اورباالخصوص یونین کونسل نمبر چار میں گیس کے پریشرمیں انتہائی کمی کردی گئی ہے جس کی وجہ سے گھریلو خواتین صبح کاناشتہ اوردوپہر ورات کاکھانے پکانے سے قاصرہوچکی ہیں جس کی وجہ سے لوگوں کوسخت ذہنی کوفت کا سامناہے اس وجہ سے نوکری پیشہ افراد اورسکول جانے والے بچے دیر سے اپنے دفاتروسکولوں کو پہنچ رہے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :

ڈیرہ اسماعیل خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں